ڈی ایس پی پہاڑپور سرکل  کی بڑی کامیابی

 ڈی ایس پی پہاڑپور سرکل  کی بڑی کامیابی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ضلعی پولیس سربراہ ناصرمحمود کی ہدایت پر ڈی ایس پی پہاڑپور سرکل کی بڑی کامیابی،ڈکیتی و چوری کی 22 سے زائد وارداتوں میں ملوث 2رکنی بین الصوبائی گروہ گرفتار،سرقہ شدہ 2موٹرسائیکل، 2ٹرانسفارمر کوائل، 2پسٹل معہ ایمونیشن برآمد۔تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ڈیرہ ناصر محمود کی ہدایت پر تھانہ پہاڑپور پولیس زیر قیادت ڈی ایس پی پہاڑپور سرکل سید صغیر عباس گیلانی نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کیخلاف بڑی کامیابی حاصل کرلی ضلع بھر کے مختلف تھانہ جات کو 2 درجنوں کے قریب چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں 2 رکنی بین الصوبائی گروہ کے کارندے مطلوب مجرمان عمر گل عرف عمری ولد محمد جہانگیر قوم بلوچ سکنہ لنڈہ پاڑا اور محمد ناصر ولد خدابخش قوم کمہار سکنہ کچہ ملانہ کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے سرقہ شدہ 2عدد موٹرسائیکل CG-125 ہنڈا کمپنی اور 2عدد ٹرانسفارمر کی کوائل جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونیوالا اسلحہ 2 عدد پسٹل 30بور معہ 10عدد کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے۔