جہانگیرہ،مویشی منڈی میں   قربانی  کے جانوروں پر چیچڑ مارسپرے کیا جا رہا ہے

جہانگیرہ،مویشی منڈی میں   قربانی  کے جانوروں پر چیچڑ مارسپرے کیا جا رہا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہانگیرہ (نمائندہ پاکستان) ضلع نوشہرہ سب سے بڑی مال مویشی منڈی تحصیل جہانگیرہ کا علاقہ شیدو میں ان دنوں سج جاتی ہے اس سلسلے میں محکمہ لائیو سٹاک کے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اقبال کی خصوصی احکامات پر ضلع بھر کے مویشی منڈیوں میں  گانگو وائرس کے خلاف چیچڑ مار سپرے کیا جا رہا ہے  شیدو میں ڈاکٹر نعمان فضل کی زیر نگرانی مویشی منڈی میں  قربانی  کے جانوروں پر چیچڑ  مارسپرے کیا جا رہا ہے منڈیوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر محکمہ لا  ئیوسٹاک کے اہلکار چیچڑ مار سپرے کروانے میں مصروف ہے اس سلسلے  میں مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے خیراباد کے مقام پر پنجاب سے خیبر پختون خواہ میں داخل ہونے والی جانوروں پر بھی چچڑ مار سپرے کیا جا رہا ہے