کراچی:بکروں کو مصنوعی دانت لگا کر بیچنے والے بیوپاری گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلبرگ چورنگی پر بکروں کو مصنوعی دانت لگا کر بیچنے والے بیوپاریوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق شہری کی اطلاع پر پولیس نے بیوپاریوں کوحراست میں لے لیا، زیرحراست بیوپاری میاں بیوی حیدرآباد سے بکرے فروخت کرنے کے لئے لائے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری کی جانب سے مزید قانونی کارروائی نہیں کی جارہی، 7 بکرے تھانے منتقل کردیے گئے ہیں جبکہ بیوپاریوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔اس سے قبل کامران چورنگی کے قریب مسلح ڈاکو قربانی کے بکروں سے بھرا ٹرک چھین کر فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر کامران چورنگی کے قریب ملزمان بکروں کا ٹرک چھین کر فرار ہوگئے۔متاثرہ بیوپاری نے گلستان جوہر تھانے میں واردات کی درخواست جمع کر ادی ہے۔متاثرہ شہری نے بتایا کہ حیدرآباد سے ٹرک بکرے لے کر گلستان جوہرکامران چورنگی پہنچا تھا تو 2 موٹرسائیکلوں پر 4 ملزمان نے ٹرک ڈرائیور کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا۔بیوپاری کا کہنا تھا کہ ٹرک ڈرائیور کامران چورنگی پر ایڈریس معلوم کر رہا تھا، ملزمان ٹرک ڈرائیور سے نقدی اور موبائل فون بھی چھین کر فرار ہوگئے۔