کراچی میں 2 ماہ کیلئے سمندر میں نہانے پر پابندی عائدکردی گئی

کراچی میں 2 ماہ کیلئے سمندر میں نہانے پر پابندی عائدکردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی حسن نقوی نے 2 ماہ کے لئے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سمندر میں نہانے پر پابندی کا اطلاق 13 اگست تک رہے گا۔کمشنر کراچی حسن نقوی کا کہنا ہے کہ طغیانی اور غیرمعمولی لہروں کے خدشے کے پیش نظر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی گئی۔