محکمہ صحت پنجاب‘400سے زائد ملازمین ادھر اُدھر‘احتجاج کی تیاریاں 

محکمہ صحت پنجاب‘400سے زائد ملازمین ادھر اُدھر‘احتجاج کی تیاریاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ چھٹہ(سٹی رپورٹر)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ہیلتھ (بقیہ نمبر10صفحہ7پر)

ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے احتجاج کا شیڈول جاری کر دیا  ہے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان خاں نے پچھلے دو ماہ میں محکمہ صحت پنجاب کے مختلف اضلاع سے چار سو سے زائد ملازمین کو ٹرانسفر کر کے لاہور رپورٹ کرنے کاحکم   دیا ہے جبکہ دوسری طرف وزیر اعلی پنجاب نے ہر قسم کی ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کر رکھی ہے ٹرانسفر ہونے والے ملازمین کی تنخواہیں بند کر دی گئیں ہیں۔جن کی وجہ سے ملازمین نے ماہ رمضان اورعیدالفطر بھی نہایت ہی تنگ دستی میں گزاری ہیاور اب عید الضحی کے موقع پر ملازمین کے بیوی بچے ماں باپ اور دیگر فیملی کے افراد  عید کی خوشیوں سے محروم رہ گے اور اکثر ملازمین کے بچوں کو فیس نہ دینے کی بنا پر سکول سے  نکال دیا ہے