شراب فروشی مقدمہ‘ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں قیدی کی خود کشی‘ پوس ٹمارٹم
وہاڑی‘ میلسی(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی‘ نامہ نگار) ڈسٹرکٹ جیل(بقیہ نمبر14صفحہ7پر)
میں قیدی نے خودکشی کرلی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل راو ندیم اقبال کے مطابق شراب فروشی کے مقدمہ 259/24کاقیدی وقار ولد یاسین سکنہ جلہ جیم نے کے آزار بند سے پھندہ لے کر خودکشی کرلی وقار 16 روز قبل جوڈیشل ہوکر جیل کی بیرک نمبر 7 میں قید تھا اس دوران کوئی بھی اس کی ملاقات کے لیے نہیں آیا گزشتہ روز جس وقت جیل حکام ڈسٹرکٹ اینڈ سیسشن جج کے جیل معائنہ کے موقع پر ان کے ہمراہ مصروف تھے وقار دیگر قیدیوں میں سے اٹھ کر واش روم گیا جہاں اس نے سے ازار بند دیوار پر موجود جالی سے باندھا اور اس سے جھول گیا اسی اثنا میں ایک اور قیدی واش روم گیا تو وقوعہ دیکھ کر اس نے شور کردیا جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سمیت سپرنٹنڈنٹ جیل بھی موقع پر پہنچے فوری طور پر ڈاکٹر کو طلب کیا ڈاکٹر نے معائنہ کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا جس پر وقار کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئی