پرانا شجاع آباد روڈ،اوور لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر،ایک جاں بحق،دو خواتین شدید زخمی

پرانا شجاع آباد روڈ،اوور لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر،ایک جاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(وقائع نگار)ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو خواتین شدید زخمی ہو گئی ریسکیو حکام کے مطابق مظفرگڑھ کے رہائشی 52 سالہ ثقلین اپنی بیوی 42 سالہ کلثوم  اور 32 سال روبینہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر عید کی شاپنگ کرنے ملتان ارہے تھے بلال چوک پرانا شجاع اباد روڈ کے قریب پیچھے سے آنے والی تیز رفتار‘اوور لوڈ یکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار(بقیہ نمبر26صفحہ7پر)

 کو کچل دیا جس کے نتیجے میں تینوں موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہو گئے جبکہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ثقلین موقع پر جاں بحق اور دونوں خواتین شدید زخمی ہو گئی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر  زخمیوں کو فوری طبی امداد دے کر زخمیوں اور ڈیڈ باڈی کو نشتر ہسپتال منتقل کردیادوسری جانب مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ کر واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے