اٹک میں معروف قانون دان ساتھی سمیت قتل‘ ملتان کی وکلاء برادری سوگوار

اٹک میں معروف قانون دان ساتھی سمیت قتل‘ ملتان کی وکلاء برادری سوگوار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(خصو صی  ر پورٹر)  اٹک کچہری میں قاتلانہ حملہ میں معروف(بقیہ نمبر34صفحہ7پر)

 قانون دان ملک اسرار احمد ایڈووکیٹ کے اپنے دوست ذوالفقار شاہ سمیت جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعہ کی خبر ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر کی وکلا برادری کو بھی افسردہ کر گئی وکلا نے سوگ میں عدالتی سرگرمیاں ترک کردیں اور  احتجاج کیا وکلا برادری نے فیملی کیس کی رنجش پر بھری کچہری میں کھلے عام اندھا دھند فائرنگ کے واقعہ پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وکلا برادری اپنی پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کے ذریعے سائلان کو انصاف دلوانے کیلئے کوشاں ہے لیکن فیملی کیس سمیت دیگر تنازعات میں وکلا کو تشدد اور فائرنگ کا نشانہ بنانا انتہائی تشویشناک اور امن عامہ کیلئے خطرے کی علامت ہے۔انہوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے اس افسوسناک واقعہ کا فوری نوٹس لیے جانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فائرنگ کے ملزم کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کا بھی مطالبہ کیا۔