سانگھڑ میں وڈیرے کے ظلم کاشکار شخص کو 2اونٹ دینے کا اعلان

سانگھڑ میں وڈیرے کے ظلم کاشکار شخص کو 2اونٹ دینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(سٹاف رپورٹر)گورنر سندھ نے سانگھڑ میں مبینہ با اثر وڈیرے کے ظلم کاشکار شخص کو 2 اونٹ دینے کااعلان کیا ہے۔گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کھیت میں داخل ہونے پراونٹ کی ٹانگ کاٹ دینا انسانیت نہیں۔گورنرسندھ نے کہا کہ اونٹ کی ٹانگ کاٹ کرغریب سے اسکی روزی بھی چھینی گئی۔گورنرسندھ نے کہا کہ دورہ حیدرآباد کے دوران سانگھڑ کے متاثر شخص کو اونٹ دوں گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس اصل ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرے اور شہری کو انصاف دیاجائے۔

مزید :

صفحہ اول -