گورنر سندھ نے قربانی کیلئے 100 اونٹ، 10 بیل اور 100 بکرے خرید لیے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے قربانی کے لئے 100 اونٹ، 10 بیل اور 100 بکرے خرید لیے۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھاؤ تاؤ کرکے رات گئے فی بیل 10 لاکھ جبکہ فی بکرا 40 ہزار کا خریدا۔گورنر سندھ پہلے ہی 100 اونٹ، 3 لاکھ فی اونٹ کے حساب سے خرید چکے ہیں۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ عید کے تینوں دن 100 اونٹ قربان کریں گے اور 100 بکرے مستحقین کو دیئے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عید پر راشن بھی تقسیم ہو گا، تمام تر فلاحی اور سماجی کام اپنے لوگوں کے لیے کرتا ہوں۔