عید الاضحیٰ پر منافع خوروں کی چاندی، انتظامیہ غائب ، ٹماٹر کی قیمت کہاں جا پہنچی؟ پاکستانی حیران پریشان

عید الاضحیٰ پر منافع خوروں کی چاندی، انتظامیہ غائب ، ٹماٹر کی قیمت کہاں جا ...
عید الاضحیٰ پر منافع خوروں کی چاندی، انتظامیہ غائب ، ٹماٹر کی قیمت کہاں جا پہنچی؟ پاکستانی حیران پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور، کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )عید الاضحیٰ کے قریب آتے ہی منافع خوروں کی چاندی ہوگئی، انتظامیہ غائب ہوگئی جبکہ سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، پنجاب کے دور دراز علاقوں بشمول میانوالی ٹماٹر 240 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گیا، اسی طرح آلو کی قیمت بھی 120 روپے سے زائد تک پہنچ چکی ہے جبکہ سندھ میں بھی ایک دن میں ٹماٹر کی قیمت میں 140 روپے اضافہ دیکھا گیا۔
عید قربا ن میں بس ایک دن رہ گیا، سنت ابراہیمی کو پورا کرنے اور عید کی دعوتوں کا اہتمام کرنے کیلئے تیاری جاری ہے۔عید الاضحیٰ کے قریب آتے ہی منافع خوروں کی چاندی ہوگئی اور عید کے پکوانوں کی تیاری میں استعمال ہونے والی ہر چیز مہنگی کردی گئی ہے۔عید کے موقع پر چھریاں، چاقو تیز کرنے والوں کا کاروبار بھی چمک اٹھا، کوئلے اور انگیٹھیوں کی بھی خریداری کا سلسلہ جاری ہے۔منافع خوروں نے کراچی میں ٹماٹر کی قیمت میں ایک دن میں 140 روپے تک اضافہ کر دیا جس نے شہریوں کو سیخ پا کر دیا ہے۔پنجاب کی تحصیل میانوالی میں فی کلوٹماٹر 240 روپے بک رہے ہیں جو گزشتہ روز180 روپے تھے۔

مزید :

قومی -