ٹی20 ورلڈکپ, آسٹریلیا نے سکاٹ لینڈ کو ہرا کر انگلیںڈ کو بچالیا

ٹی20 ورلڈکپ, آسٹریلیا نے سکاٹ لینڈ کو ہرا کر انگلیںڈ کو بچالیا
ٹی20 ورلڈکپ, آسٹریلیا نے سکاٹ لینڈ کو ہرا کر انگلیںڈ کو بچالیا
سورس: Instagram/t20worldcup

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سینٹ لوشیا (ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے 35 میچ میں آسٹریلیا نے سکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

"ایکسپریس نیوز" کے مطابق آسٹریلیا نے سکاٹ لینڈ کا 181 رنز کا ہدف 19.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔کینگروز کے بیٹسمین ٹریوس ہیڈ سب سے نمایاں بیٹسمین تھے جنہوں نے 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، مچل مارش نے 8، گلین میکسویل 11 اور مارکوس اسٹوئنس نے 59 رنز کی اننگز کھیلی، ٹم ڈیوڈ 24 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

سکاٹ لینڈ کی جانب سے سفیان شریف اور مارک واٹ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ بریڈ وہیل نے 1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر سکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، سکاٹ لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔

سکاٹ لینڈ کے برینڈن میکمولن سب سے نمایاں بیٹسمین تھے جنہوں نے 34 گیندوں پر 60 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، برینڈن کی اننگز میں 6 بلند و بالا چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔جارج مونے 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، میتھیو کراس 18 رنز بنا سکے، جبکہ سکاٹ لینڈ کے کپتان رچی بیرنگٹن نے ذمہ دارانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا کے لیگ سپنر ایڈم زمپا اس میچ میں صرف ایک ہی وکٹ لے سکے، ناتھن ایلس اور ایشٹن ایگر نے بھی 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔کینگروز آف سپنر گلین میکسویل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ گروپ بی سے آسٹریلیا پہلے ہی سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے۔آسٹریلیا میگا ایونٹ کے گروپ بی میں 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، اور وہ پہلے سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے جبکہ انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ 5،5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

مزید :

T20 World Cup -T20 World Cup News Updates -کھیل -