کینسر سے لڑتی برطانوی شہزادی مڈلٹن کئی ماہ بعد پہلی بار منظر عام پر آگئیں

کینسر سے لڑتی برطانوی شہزادی مڈلٹن کئی ماہ بعد پہلی بار منظر عام پر آگئیں
کینسر سے لڑتی برطانوی شہزادی مڈلٹن کئی ماہ بعد پہلی بار منظر عام پر آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانیہ کے بادشاہ سوم شاہ چارلس کی سالگرہ پر پرنسس آف ویلز کیٹ مڈلٹن کئی ماہ بعد پہلی بار منظر عام پر آگئیں۔
کیٹ مڈلٹن نے مارچ میں ویڈیو پیغام میں کینسر میں مبتلا ہونے کا اعلان کیا تھا اور اس وقت سے وہ موذی مرض سے نبردآزما ہیں۔اب کئی ماہ بعد کیٹ مڈلٹن پہلی بار منظر عام پر آگئیں اور انہوں نے شاہ چارلس کی سالگرہ کی تقریب ’ٹروپنگ دی کلر‘ میں شرکت کی۔ لندن میں منعقد ہونے والی سالانہ فوجی پریڈ ’ٹروپنگ دی کلر‘ میں کیٹ مڈلٹن اپنے تین بچوں کے ساتھ شاہی بگھی میں پہنچیں۔مڈلٹن نے بکنگھم پیلس کی بالکونی میں کنگ چارلس، ملکہ اور خاندان کے دیگر سینئر افراد کے ساتھ بھی شامل ہوئیں۔دوسری جانب انہوں نے گزشتہ روزجاری پیغام میں کہا تھا کہ کیموتھراپی کے عمل سے گزر رہی ہوں اور صحت بہتری کی جانب ہے۔

مزید :

برطانیہ -