پشاور میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف رحمان بابا گرڈ سٹیشن کے سامنے احتجاج

پشاور میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف رحمان بابا گرڈ سٹیشن کے سامنے احتجاج
پشاور میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف رحمان بابا گرڈ سٹیشن کے سامنے احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف رحمان بابا گرڈ سٹیشن کے سامنے احتجاج کیا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مظاہرین نے رنگ روڈ ایک طرف سے بند کر دیا،دوسری جانب صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے۔

لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرے کی قیادت رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی کر رہے ہیں،ایم پی اے فضل الٰہی کا کہنا ہے کہ ڈنڈے کے زور پر بجلی بحال کریں گے، 24گھنٹے میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہ کیا تو گرڈ سٹیشن پر پڑاؤ ڈالیں گے۔