پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ؛اسلام آباد میں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی کمی کا اعلان  

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ؛اسلام آباد میں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ ...
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ؛اسلام آباد میں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی کمی کا اعلان  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل" 24نیوز" کے مطابق  حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد ضلعی انتظامیہ نے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی کمی کی، اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے 5 فیصد کمی کی، کرایوں کا اطلاق اسلام آباد کے مجموعی طور پر 23 روٹس پر کیا جائے گا۔

 فیصلہ چئیرمین آر ٹی اے عرفان میمن اور ٹرانسپورٹ ایسوسی عہدیداران کے مابین میٹنگ میں کیا گیا ، صدر ویگن اونرز اینڈ ڈرائیور ایسوسی ایشن کی جانب سے رضامندی کا اظہارکیا گیا۔