سپیشل ٹرینوں سے ریلوے کو کتنی آمدن ہوئی؟ ادارے کی عید ہو گئی 

سپیشل ٹرینوں سے ریلوے کو کتنی آمدن ہوئی؟ ادارے کی عید ہو گئی 
سپیشل ٹرینوں سے ریلوے کو کتنی آمدن ہوئی؟ ادارے کی عید ہو گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی سے چلائی گئی 3 عید سپیشل ٹرینوں سے ریلوے کو 1 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کی آمدن حاصل ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے عیدالاضحی کے موقع پر 3 سپیشل عید ٹرین کراچی سے روانہ کیں، پہلی عید سپیشل ٹرین 14 جون کو پشاور روانہ ہوئی، دوسری 15 جون کو دوپہر ایک بجے روانہ ہوئی جبکہ تیسری عید سپیشل ٹرین رات 9 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوئی۔

محکمہ ریلوے نے بتایا کہ تیسری عید سپیشل ٹرین ایک گھنٹہ تاخیر سے کراچی سے لاہور روانہ ہوئی، آخری عید سپیشل ٹرین رات 10 بجے کراچی کینٹ سے روانہ ہوئی۔ریلوے حکام نے بتایا کہ پہلی عید سپیشل ٹرین سے ریلوے کو 33 لاکھ 67 ہزار روپے کی آمدن ہوئی، دوسری ٹرین کے 1010 مسافروں سے 40 لاکھ روپے سے زائد کی آمدن ہوئی۔تیسری عید سپیشل ٹرین 20 گھنٹے 30 منٹس میں کل شام 5:30 بجے لاہور پہنچے گی، آخری سپیشل ٹرین 11 کوچز اکنامی کلاس ،2 اے سی اسٹینڈرڈ، 2 اے سی بزنس پرمشتمل ہے۔

محکمہ ریلوے نے مزید بتایا کہ تیسری ٹرین کے 1063 مسافروں سے ریلوے کو 34 لاکھ 3 ہزار روپے سے زائد آمدن ہوئی۔