پنجاب میں جانوروں کی آلائشیں نہروں اور نالوں میں پھینکنے پر پابندی، دفعہ 144نافذ

پنجاب میں جانوروں کی آلائشیں نہروں اور نالوں میں پھینکنے پر پابندی، دفعہ ...
پنجاب میں جانوروں کی آلائشیں نہروں اور نالوں میں پھینکنے پر پابندی، دفعہ 144نافذ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں جانوروں کی آلائشیں نہروں اور نالوں میں پھینکنے پر پابندی عائد کرد دی گئی،عیدالاضحیٰ پر سری پائے بھوننے کے غیرقانونی کاروبار پر بھی دفعہ 144کے تحت پابندی ہوگی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا،جس میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر انتظامات اور سکیورٹی امور کا جائزہ لیا گیا،دوران بریفنگ بتایا گیا کہ پنجاب میں جانوروں کی آلائشیں نہروں اور نالوں میں پھینکنے پر پابندی عائد  ہے،عیدالاضحیٰ پر سری پائے بھوننے کے غیرقانونی کاروبار پر بھی دفعہ 144کے تحت پابندی ہوگی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبائی، ڈویژنل، ضلعی اورتحصیل لیول کنٹرول روم مزید فعال کرنے کا حکم دیدیا،اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ لاہور میں عملہ خود گھر گھر جا کر بائیو ڈی گریڈ ایبل بیگ میں بند جانوروں کی آلائشیں اٹھائے گا، قربانی کے بعد شہر بھر کی سڑکوں کو دھویا جائے گا، چوناڈالا جائے گا اور سپرے ہوگا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے، گا، مویشی منڈیوں اور مارکیٹوں کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔