گوجرانوالہ میں بیوپاری ڈکیتی مزاحمت پر قتل

گوجرانوالہ میں بیوپاری ڈکیتی مزاحمت پر قتل
گوجرانوالہ میں بیوپاری ڈکیتی مزاحمت پر قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز کالونی میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر بیوپاری کو قتل کر دیا۔

پولیس کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ ڈاکوؤں نے بیوپاری اسماعیل سے پیسے چھیننے کی کوشش کی  اورمزاحمت پر فائرنگ کر دی ،ڈاکو بیوپاری سے 87 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو ئے۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کرپوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے،مقتول بہاولپور کا رہائشی تھا اور  مویشی فروخت کرنے گوجرانوالہ آیا تھا،پیپلز کالونی پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔