چند عناصر ملک کے خلاف ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں،بیرسٹر عقیل

چند عناصر ملک کے خلاف ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں،بیرسٹر عقیل
چند عناصر ملک کے خلاف ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں،بیرسٹر عقیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ن لیگ کےسینئر رہنما عقیل ملک نے کہا ہے کہ ملک مخالف سازش میں پی ٹی آئی کا کوئی ثانی نہیں۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران عقیل ملک نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت ملک سے باہر بھی پاکستان کے خلاف سازش کر رہی ہے۔چند عناصر ملک کے خلاف ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، پاکستان تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔پاکستان آزاد اور خود مختار ملک ہے، ملک مخالف عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت ملک سے باہر بھی پاکستان کے خلاف سازش کر رہی ہے، مخصوص سیاسی جماعت ملک مخالف بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ملک مخالف سازش کرنے میں پی ٹی آئی کا کوئی ثانی نہیں، پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف مہم چلا رہی ہے۔پی ٹی آئی دوسرے ممالک میں پاکستان مخالف قانون سازی کر رہی ہے۔

مزید :

سیاست -قومی -