بھارت، بس کھائی میں گرنے سے12 سیاح ہلاک

بھارت، بس کھائی میں گرنے سے12 سیاح ہلاک
بھارت، بس کھائی میں گرنے سے12 سیاح ہلاک
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں سیاحوں کی بس کھائی میں گرنے سے 12سیاح ہلاک جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بس میں 26 لوگ سوار تھےجن میں زیادہ تعداد دہلی سے تعلق رکھنےو الے سیاحوں کی تھی، زخمی افراد کو ہیلی کاپٹر ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل گیا ہے،زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر 500میٹر گہری گھائی میں جا گری،تاہم مختلف زاویوں سے حادثے کی تفتیش کررہے ہیں۔