الیکشن کمیشن کرپٹ افراد کو پارلیمنٹ میں جانے سے روکے،شہری

الیکشن کمیشن کرپٹ افراد کو پارلیمنٹ میں جانے سے روکے،شہری
الیکشن کمیشن کرپٹ افراد کو پارلیمنٹ میں جانے سے روکے،شہری

  

لاہور ( الیکشن سیل) لاہوریوں کا کہنا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن چاہے تو کرپٹ اور بدعنوان افراد کو پارلیمنٹ میں جانے سے روک سکتا ہے۔ ”روزنامہ پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حیدر الطاف نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نہیں روک سکے گا کیونکہ یہاں کا تمام سسٹم خراب ہوچکا ہے اور اس کو صرف امام خمینی جیسا انسان ہی ٹھیک کرسکے گا۔ ابھی تک ہمیں یہ نہیںپتہ چل سکا کہ جن افراد کے پاس جعلی ڈگریاں تھیں ان کا کیا بنا اور ان کو سزا بھی مل سکے گی یا نہیں یہاں جاگیر داری نظام ہے وہ بھی بہت بڑی رکاوٹ ہے اس کو بھی تبدیل ہونا چاہیے۔ ہارون نے بتایا کہ بالکل رک سکے گا ڈگریاں چیک کرکے اور ان کو دئیے گئے گوشوارے چیک کرکے جن کے بارے میں پہلے سے معلوم ہوچکا ہے ان چوروں کیلئے دروازے بند کردینے چاہیے اور الیکشن کمیشن کو سب نظر آرہا ہے اور وہ اپنے اختیارات استعمال کرے۔ محمد شفقت نے کہا ہے کہ کوشش ہورہی ہے یہ ملک چوروں اور ڈکیتوں کے رحم کرم پر ہے سپریم کورٹ نے بھی الیکشن کمیشن کو کہا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے ساتھ ہیں اور الیکشن کمیشن کو بدعنوانوں کے خلاف دیوار بن کر رہنا چاہیے۔ میاں وجاہت نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہاجاسکتا ان کے پاس جو اختیارات ہیں ان کو استعمال کرنا چاہیے۔ شاہد رفیق نے بتایا کہ اس وقت ہر پاکستانی مالی اور معاشی پریشانیوں میں بری طرح پھنسا ہوا ہے گھروں کے بل ایک کے بعد ایک آتے ہیں اور ان کی ادائیگی بہت ہی ضروری ہے۔ ورنہ آپ کے گھروں کے میٹر کٹ جاتے ہیں بچوں کیلئے روٹی کمانا بہت ہی مشکل ہوگیا ہے خدا سے دعا ہے کہ ہمارے گناہوں کو معاف فرمائے اور کوئی ایسا انسان ہم پر لگادے جو کہ ہمارے ملک کیلئے مخلص ہو۔ ہم لوگ کمائی تو روپوں میں کررہے ہیں لیکن ہمارے اخراجات ڈالر میں ہوتے ہیں۔ نعیم اقبال نے بتایا کہ یہ برائی ہے اور اس کو کوئی نہیں روک سکتا۔ برائی حضور کے دور میں بھی تھی اور اس کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔ امین نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پہلے خود تو ٹھیک ہو وہ خود ٹھیک نہیں ہے تو وہ کیسے کسی کو روک سکتا ہے۔ اگر الیکشن کمیشن ٹھیک ہوجائے تو سب کچھ خود بخود ٹھیک ہوجائے گا۔ منتخب نمائندے خود کو کوئی بھی یوٹیلٹی بل ادا نہیں کرتے ان کی استعمال کی گئی بجلی، پانی اور گیس کے بل عوام کی جیبوں سے حاصل کئے جاتے ہیں اور ان سیاست دانوں کے بعد ان کے بچے ان کی جگہ حاصل کرلیتے ہیں۔ سجاد انور نے کہا کہ امید ہے کہ پہلے سے بہت بہتر ہوگا۔ الیکشن کمیشن ایک سچا پاکستانی اور مخلص انسان ہے اور وہ چاہے گا کہ اس کی اخرت خراب نہ ہو اور گورنمنٹ اس پر پریشر نہ ڈالے تو بہت کچھ اچھا ہونے کا امکان ہے۔ مقصود احمد نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ سے بہتری کی امید رکھنی چاہیے اور خدا بہتر کرے گا جو ہم لوگوں کیلئے بہتر ہے وہی ہوگا۔

مزید : الیکشن ۲۰۱۳