حکمرانوں نے زندگی اجیرن کردی ،نئی جماعت کوووٹ دینگے جوئے شاہ روڈ کے مکینوں کااعلان

حکمرانوں نے زندگی اجیرن کردی ،نئی جماعت کوووٹ دینگے جوئے شاہ روڈ کے مکینوں ...
حکمرانوں نے زندگی اجیرن کردی ،نئی جماعت کوووٹ دینگے جوئے شاہ روڈ کے مکینوں کااعلان

  



(لاہورنواز سنگرا)ساندہ کے علاقے جوئے شاہ روڈکے رہائشی لوگوںنے آئندہ آنے والے الیکشن میںنئی جماعت کوآزمانے کااعلان کردیاہے۔ بڑی جماعتوںسے شدیدنفرت کااظہارکرتے ہوئے اہل ِ علاقہ نے بتایاہے کہ موجودہ حکومت نے ان کی زندگی اس قدرمشکل کردی ہے کہ نوبت خودکشیوں تک آگئی ہے،تفصیلات کے مطابق محمدجابرخان نے بتایاہے کہ گھروںکوزبردستی کمرشلزکرکے بھاری ٹیکس لگائے جارہے ہیںجو کہ سراسرزیادتی ہے،غریب لوگ بھی یہاںپررہائش پزیرہیںاوران کے مالی وسائل صرف ان کے گھروںمیںموجودچھوٹی چھوٹی دکانیں ہیںجن سے وہ اپنے بال بچوںکاپیٹ پالتے ہیں۔اگران پرہزاروں روپے کے بھاری ٹیکس لگادیے جائیں گے تو وہ کہاںسے دیںگے اگرایک دکان دارکی اوسطاًکمائی 10ہزارماہانہ ہے جس سے اس نے اپنے بچوں،یوٹیلٹی بلزاوردیگرمعاملات کوبڑی مشکل سے پوراکرناہوتا ہے، تو اُس پراس کو50ہزارروپے کاٹیکس آجائے تو وہ کیاکرے گا۔ہم لوگ کہاںجائیںاورکس سے فریاد کریںجمیل اشرف نے بتایاکہ یہاںپرپینے کے پانی کا بہت بڑامسئلہ ہے،پانی بہت گندہ آرہاہے اوراس کے لیے ہم لوگوںنے بہت کوشش کرکے علاقہ میںصاف پانی کے فلٹرپلانٹ کی منظوری کروائی،اوراس کی تقریباً تمام تعمیرمکمل ہوگئی تھی،لیکن بعض افرادجوکہ دوسری سیاسی پارٹی سے تعلق رکھتے تھے انہوںنے اس حکومت کے کان بھرے اورانہوںنے فلٹرپلانٹ کونامکمل ہی چھوڑ دیااس کے اندرگلی مشینری بھی بے کارہوگئی ہے ان لوگوںکواس بات کااندازہ ہی نہیں کہ یہاںگندے پانی سے کتنی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔بچے بوڑھے بیمارہوچکے ہیں،بس ان کواپنی سیاست چمکانے کی پڑی ہوئی ہے کیاکرناہے ایسی حکومت کوجن کوپانی کے ایشوپربھی انسان نہیںاپنی جماعت کی کارکردگی پیاری ہوتی ہے۔ ملک زاہدنے بتایاہے کہ یہاں صفائی کاانتظام انتہائی ناقص ہے سینٹری ورکراپنی مرضی سے آتے ہیں اورگھروںمیں2,2دن تک کوڑاپڑارہتاہے،سنیٹری ورکرآجائیں تو ان کی مہربانی ہے ورنہ ہم خود ہی گھروںسے کوڑاُٹھاکرقریبی کوڑادان میںپھینک آتے ہیں ککوشاہ نے بتایا کہ آج کل تو الیکشن قریب آرہے ہیںاورہمارے منتخب نمائندے خودفون کرکے پوچھتے ہیں کہ کوئی مسئلہ مسائل کوئی کام حکم تو نہیںہے آج کل تو وہ جنازوںاورشادی کی تقریبات میںبھی آجاتے ہیں تاکہ آئندہ الیکشن میںہم ان کوووٹ کاسٹ کرسکیں مگراس مرتبہ اُن کی خواہش ہم پوری کرنے کے اہل نہیں ہیں ہم اس مرتبہ نئی جماعت کو آزمانے کے بارے میںسوچ رہے ہیںہم بھی اپنے علاقہ میںتبدیلی کے خواہش مندہیں عبدالرحمن نے بتایاہے کہ ہمارے علاقہ میںچندماہ قبل ہی نئی سڑک بنی مگراس میںسیوریج پراناہی تھا،اورسڑک بننے کے دوران ہی وہ ٹوٹ گیا۔ ٹھیکیدار اپناکام مکمل کرکے چلاگیا،اورسڑک اب پھرپہلے کی جیسی ہے ۔یہ کام ہماری ذمہ داری تو نہیں ہے کہ ہم نمائندوںکے پیچھے بھاگتے پھریںکہ ہماری سڑک ٹھیک نہیں ۔یہ تواُن کاکام ہے ٹھیکیدارکابل منظورکرنے سے قبل اس کے کام کے معیارکوچیک کیاجائے اورعلاقے کے مکینوںسے پوچھاجائے کہ کام آپ کے معیار کے مطابق ہواہے آپ کوکام کی تسلی ہے مگرایسانہیں ہوتااپناحصہ لے کربل پاس کردیاجاتاہے۔محمدآصف نے بتایاہے کہ چوری ڈکیتیوںکااندازہ اس بات سے لگایاجاسکتاہے کہ رات کواس علاقے میںرہائشی لڑکے خودچوکیداری کرتے ہیں شام 8بجے سے رات تین بجے تک جب تک کام کاج کے لئے گئے ہوئے باپ بھائی واپس نہیں آجاتے گروپوںکی شکل میںبازارمیںبیٹھے رہتے ہیںتاکہ رہائشی اپنے کام کاج سے واپسی پرگھرکے آگے لوٹنے سے بچ سکیں۔

مزید : الیکشن ۲۰۱۳


loading...