شہبازشر ف نے کچی آ بادےوں کے مکےنوں کو مالک بنادےا

شہبازشر ف نے کچی آ بادےوں کے مکےنوں کو مالک بنادےا

پاکستان مسلم لےگ(ن)قائداعظم ؒ محمد علی جناح کے اقوال پر عمل کرتے ہو ئے معاشرے سے اونچ نےچ ختم کرنے کی کوشش مےں مصروف ہے ۔قائد اعظمؒ محمد علی جناح کا اصل پیغام مساوات، سماجی و معاشی انصاف، یکساں ترقی کے مساوی مواقع اور معاشرے میںامن قائم کرنا ہے۔ قائداعظمؒ ایسا پاکستان چاہتے تھے،جہاں ہر شہری کو برابر کے حقوق ملیں ، امیر اور غریب میں کوئی فرق روا نہ رکھا جائے،مسلم لےگ(ن)نے ہمےشہ معاشرے مےں عدل و مساوات کو فروغ دےا انصاف کی عدم فراہمی سے معاشرے ٹوٹ جاتے ہےں،وہ اس طرح بکھر جاتے ہےں کہ ان کوجوڑنا مشکل ہوتا ہے ۔جب غرےب کو انصاف نہ ملے توپھر وہ قانون ہاتھ مےں لےنے سے گرےز نہےں کرتا۔غرےب کو انصاف فراہم کرنے کے لئے مسلم لےگ(ن)نے ہمیشہ مثالی کردار ادا کےا ، پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا مرکز و محور عام آدمی کی بہتری اور فلاح و بہبود رہا ہے۔عوام کی فلاح کے لئے جتنے بھی منصوبے شروع کئے گئے،ان مےں غرےبوں کو ترجےح دی گئی ،مسلم لےگ(ن)کی حکومت کا محور غرےب ہےں ،ان کی بہتری کے لئے لاتعداد اقدامات کئے گئے ہےں، مگرآج اس اظہارئےے مےں کچی آبادےوں کے مکےنوں کے لئے جو کچھ کےا گےا تارےخ مےںاس کی مثال نہےں ملتی۔

 پنجاب حکومت نے آشیانہ سکیم، جناح آبادیوں، لیبر کالونیوں، ماڈل ویلجز جیسے کئی انقلابی منصوبے مکمل کرنے کے علاوہ زرعی گریجوایٹس میں قابل کاشت اراضی تقسیم کی ہے۔ گرین ٹریکٹرز اور ییلوکیب سکیم کا مقصد بھی کم آمدنی والے افراد کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنا ہے۔ جدید ترین سہولتوں سے مزین آشیانہ سکیم سے بے وسےلہ افراد کوفائدہ پہنچے گا۔ قیادت مخلص ،دےانتدار اور سنجےدہ ہو تو ایسے منصوبے سامنے آتے ہیں،جو عوامی اور فلاحی ہوں،جن سے براہ راست عوام کو فائدہ پہنچتا ہو۔پنجاب کے عوام کو اےسی قےاد ت نصےب ہوئی جو عوام کا درد رکھتی ہے ،جس مےں غرےب کے لئے کچھ کرنے کی لگن اور تڑپ موجود ہو۔مسلم لےگ(ن)کے پاس اےسی قےادت ہے جو پاکستان کی کسی جماعت کے پاس نہےں ہے ۔مسلم لےگ(ن)کے قائد مےاں محمد نوازشرےف اور پنجاب کے صدر مےاں محمد شہبازشرےف نے ہمےشہ غرےب عوام کے مسائل ترجےحی بنےادوںپر حل کئے ہےں۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبہ بھرمیں شہری و دیہی علاقوں کی کچی آبادیوں کے 3 لاکھ 26ہزار 516 رہائشی یونٹس کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا تاریخی اعلان کےا۔

 پنجاب حکومت کے اس اقدام سے 22 لاکھ 8 ہزار 578 افراد کو اپنے مکان کاحق ملکیت ملے گا، اس سکیم کا اطلاق 31 دسمبر 2011ءسے پہلے قائم کی گئی تمام کچی آبایو ںپر ہورہا ہے۔ پنجاب حکومت کی نئی پالیسی کے تحت مالکانہ حقوق میاں اور بیوی دونوں کی مشترکہ ملکیت ہوں گے۔اےک طرف حکومت پنجاب غرباءکے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے تودوسری طرف سادگی اختےار کئے ہوئے ہے۔وزےرا علیٰ پنجاب مےاں محمد شہباز شرےف باقاعدگی سے محروم افراد کی شکاےات سنتے ہےں۔ مسلم لےگ(ن)جب بھی برسراقتدارآتی ہے تو مظلوم افراد کی شکایات سنے کے لئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کےاجاتا ہے۔مسلم لےگ(ن)کے وزراءنے بھی مظلوم افراد کوانصاف فراہم کرنے لئے پانچ سال تک مسلسل کھلی کچہرےوں کاانعقادکےا۔مسلم لےگ(ن)کے پانچ سال غرےبوں کی فلاح مےںگزر گئے ،اس دوران بے وسےلہ افراد کے لئے مسلم لےگ(ن) نے کئی اقدامات کئے ۔

 12اکتوبر1999ءسے قبل پاکستان مسلم لےگ (ن)پاکستان کو ترقی یافتہ اور خودمختار ملک بنانے کے اےجنڈے پر گامزن تھی،اگر ہماری حکومت ختم نہ کی جاتی تو آج پاکستان بین الاقوامی برادری میں آنکھ سے آنکھ ملا کر بات کرسکتا۔ 1990ءمیں پہلی بار مرکز میں ہماری حکومت قائم ہوئی۔ ہم نے پانچ برس کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی، لیکن صرف 2 سال 5 ماہ بعد ہماری حکومت ختم کر دی گئی۔ 1997 ءمیں عوام نے ہماری کارکردگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے تاریخی مینڈیٹ دیا۔ اب ہم زیادہ بہتر پوزیشن میں تھے کہ اپنے منشور کو عملی جامہ پہنا سکیں، لیکن اس بار بھی 2 سال 8 ماہ بعد ہماری حکومت شب خون سے ختم کردی گئی۔ یہ ادھورے دورانیے بھی طرح طرح کی سازشوں سے پُر تھے۔ہم نے ان پانچ برسوں کے دوران قومی اہمیت کے کئی ایسے کام کئے جن پر ہر پاکستانی کو فخر ہے۔2008ءکے عام انتخاب مےں مسلم لےگ (ن)پنجاب مےں حکومت بنانے مےں کامےاب ہوئی،اس دوران اس جماعت نے گھر گھر جاکر عوام کے مسائل سنے ،عوام کو ان کی دہلےز پر انصاف فراہم کرنے کی کوشش کی۔پنجاب مےں غرےبوں کے لئے جتنے منصوبے ان پانچ برسوں مےں شرو ع کئے گئے،کسی حکومت کے دور مےں اتنے منصوبے نہےں بنائے گئے ۔دوسری جماعتوں نے صرف اشرافےہ کی فلاح کے لئے کام کےا اوراپنے تخت کو قراردےا ، اس ملک مےں اگر غرےب کی کوئی جماعت ہے تو مسلم لےگ (ن )ہے۔

مزید : کالم