پشاور پولیس نے اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ، ملزم گرفتار
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواہ پولیس نے اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔ حکام کے مطابق ارمڑ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے 15ریپیٹر، 19رائفل ، 10پستول اور تین ہزار کارتوس برآمد کرکے ملزم کو حراست میں لے لیاگیاہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے ۔پولیس کے مطابق اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی ۔