صدر مملکت مہمان پارلیمنٹ رات کی تاریکی میں”روانہ “کریں گے

صدر مملکت مہمان پارلیمنٹ رات کی تاریکی میں”روانہ “کریں گے
صدر مملکت مہمان پارلیمنٹ رات کی تاریکی میں”روانہ “کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے قوم سے خطاب کے بعدقومی اسمبلی تحلیل کرنے کی ہدایات صدرمملکت آج رات بارہ بج کر ایک منٹ پرجاری کریں گے اور اگلے پانچ سے دس منٹ میں اسمبلی تحلیل کردی جائے گی ۔ نجی چینل کے مطابق صد ر آصف علی زرداری ہفتے کی رات بارہ بج کر ایک منٹ پر وزارت پارلیمانی افیئرز کو ہدایات جاری کریں گے جو اگلے دس سے پندرہ منٹ میں پارلیمنٹ کی تحلیل کا نوٹیفکیشن جاری کردے گی ۔ واضح رہے کہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف آج رات ساڑھے نو بجے قوم سے الوداعی خطاب کریں گے جو سرکاری ٹی وی اور ریڈیو پر براہ راست نشر کیاجائے گا۔