امریکہ: فلوریڈا میں طیارہ گرکر تباہ تین افراد ہلاک

امریکہ: فلوریڈا میں طیارہ گرکر تباہ تین افراد ہلاک
 امریکہ: فلوریڈا میں طیارہ گرکر تباہ تین افراد ہلاک

  

فلوریڈا(ما نیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں چھوٹاجہازپارکنگ لاٹ میں گرکرتباہ ہوگیاجس سے تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔ آگ لگنے سے کئی گاڑیوں کونقصان پہنچاہے۔ امریکی میڈیاکے مطابق دوانجن والا چھوٹاطیارہ فورٹ لاﺅڈرڈیل ایگزیکیوٹوایرپورٹ سے پروازکے کچھ دیربعد ہی ایک عمارت سے ٹکراکر قریبی پارکنگ لاٹ میں جاگرا۔ جہاز کے گرنے سے پارکنگ میں کھڑی کئی کاروں میں آگ لگ گئی۔فائرفائٹرزنے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پرقابوپالیا۔

مزید : بین الاقوامی