عراق جنگ میں سوالاکھ عام شہری مارے گئے : رپورٹ

عراق جنگ میں سوالاکھ عام شہری مارے گئے : رپورٹ
عراق جنگ میں سوالاکھ عام شہری مارے گئے : رپورٹ

  



واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) عراق جنگ میں مجموعی طور پر ایک لاکھ نوے ہزار افراد مارے گئے اور اس جنگ پر امریکہ کے بائیس سو ارب ڈالر خرچ ہوئے۔یہ اعداد و شمار امریکہ کی براﺅن یونیورسٹی کی تحقیق میں سامنے آئے۔ تحقیق میں ماہرین اقتصادیات ، 15 یونیورسٹیز کے پولیٹیکل سائنٹسٹس ، وکلاءاور دیگر شعبوں کے افراد نے حصہ لیا۔ رپورٹ کے مطابق ابتداءمیں جارج بش حکومت نے عراق جنگ پر اخراجات کا تخمینہ 50 سے 60 ارب ڈالر لگایا تھا لیکن حتمی اعداد و شمار اس سے کہیں زیادہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جنگ میں مارے گئے افراد میں سے 70 فیصد یعنی ایک لاکھ چونتیس ہزار افراد عام شہری تھے۔ مرنے والے ایک لاکھ نوے ہزار افراد میں 4 ہزار 488 امریکی فوجی اور تین ہزار چار سو امریکی کنٹریکٹر بھی شامل ہیں۔

مزید : انسانی حقوق


loading...