شاہ زیب قتل کیس کے نئے پراسیکیوٹر کو عدالت نے مقدمے کی پیروی سے روکدیا، ہائیکورٹ کی مقدمے کو بروقت نمٹانے کی ہدایت

شاہ زیب قتل کیس کے نئے پراسیکیوٹر کو عدالت نے مقدمے کی پیروی سے روکدیا، ...

پراسیکیوٹر کی تبدیلی پر احتجاج ، مدعی اورنگزیب کا بھی تبادلہ کردیاگیا

شاہ زیب قتل کیس کے نئے پراسیکیوٹر کو عدالت نے مقدمے کی پیروی سے روکدیا، ہائیکورٹ کی مقدمے کو بروقت نمٹانے کی ہدایت

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے شاہ زیب قتل کیس میں نئے پراسیکیوٹر کو مقدمے کی پیروی سے روکدیاہے جبکہ ہائیکورٹ نے عدالت کو مقدمہ بروقت نمٹانے کی ہدایت کردی ۔دوسری طرف پراسیکیوٹر کی تبدیلی پر احتجاج کرنیوالے مقدمے کے مدعی اور ڈرائیونگ لائسنس برانچ کلفٹن کے انچارج اورنگزیب کا تبادلہ کردیاگیاہے ۔انسداد دہشتگردی کی عدالت میںشاہ زیب قتل کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کو سپیشل پبلک پراسیکیوٹر کو ہٹانے جانے سے متعلق آگاہ کردیاگیا۔محکمہ قانون کے افسر منظور گوپانگ نے تحریری طورپر آگاہ کیا ۔ پراسیکیوٹر کی تبدیلی پر مدعی کے وکیل فیصل صدیقی نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ اِ س موقع پر آکر پراسیکیوٹر کی تبدیلی مقدمہ خراب کرنے کی ساز ش ہے ، نئے پراسیکیوٹر کا تعلق بااثرملزمان کے گاﺅں سے ہے ،نئے پراسیکیوٹر کی وجہ سے مقدمے کا ریکارڈ اور استغاثہ کی طرف سے کی گئی محنت ملزمان کے ہاتھ لگ سکتی ہے،عدالت نئے پراسیکیوٹرکو کام سے روکے ۔ عدالت نے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے تفتیشی افسر مظفرسولنگی کو مقدمے کی پیروی سے روکدیا ۔مدعی اورنگزیب نے عدالت سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کی کہ اُنہیں انصاف دیاجائے ۔بعدازاں مدعی کے وکیل کی درخواست پر عدالت نے مزید سماعت پیر تک ملتوی کردی ۔ اُدھر سندھ ہائیکورٹ نے ٹرائل کو رٹ کو ہدایت کی ہے کہ شاہ زیب قتل کیس کی سماعت بروقت مکمل کریں اور روزانہ پانچ گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں ۔واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے ہائیکورٹ سے مقدمہ نمٹانے کے لیے ایک ماہ کی مہلت مانگی تھے لیکن عدالت نے ایک ہفتے کی گذشتہ روز مہلت دیدی تھی اور ہفتے کو مزید ہدایات جاری کی ہیں ۔اُدھر جمعہ کو رات گئے مقدمے کے پراسیکیوٹر کو تبدیل کردیاگیاجس پر مدعی اورتفتیشی افسر نے شدیداحتجاج کیا، احتجاج کرنے پر مقدمے کے مدعی ڈی ایس پی اورنگزیب کاتبادلہ کرکے اُنہیں سی پی او آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ اُن کی جگہ ڈی ایس پی کے عہدے پر انسپکٹر نیرالحق کا خلاف ضابطہ تقررکردیاگیا۔ واضح رہے کہ ڈی ایس پی اورنگ زیب فاروقی ڈرائیونگ لائسنس کلفٹن برانچ کے انچارج تھے ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں


loading...