کراچی کے سرجانی ٹاﺅن میں رینجرز کا ٹارگٹڈآپریشن ، بم بنانے والی فیکٹری و لیبارٹری پکڑی گئی ، 13ملزمان گرفتار

کراچی کے سرجانی ٹاﺅن میں رینجرز کا ٹارگٹڈآپریشن ، بم بنانے والی فیکٹری و ...
کراچی کے سرجانی ٹاﺅن میں رینجرز کا ٹارگٹڈآپریشن ، بم بنانے والی فیکٹری و لیبارٹری پکڑی گئی ، 13ملزمان گرفتار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سرجانی ٹاﺅن میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران شہرقائد میں دھماکہ خیز مواد بنانے والی فیکٹری ، اُس سے ملحقہ لیبارٹری پکڑلی اور فیکٹری سے 13مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ کراچی کے سرجانی ٹاﺅن میں رات سے جاری رینجرز کاٹارگٹڈ آپریشن ختم ہوگیاہے ۔آپریشن کے دوران رینجرز نے سراغ رسان کتوں کی مدد سے دیسی ساختہ بم بنانے والی فیکٹری اور دھماکہ خیز مواد بنانے کی لیبارٹری پکڑ لی ۔ کارروائی کے دوران گیند اور بال کی شکل میں تیا ر کیے گئے کریکر بم ، اڑتالیس قسم کا اسلحہ اور سینکڑوں کارتوس برآمد کرلیے جبکہ 13افراد کو حراست میں لے لیاجن سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ سیکیورٹی ذرائع نے مقامی سطح پر بم تیار کرنیوالی فیکٹری پکڑے جانے کو بڑی کامیابی قراردیاہے کیونکہ اب تک سیکیورٹی حکام یہی کہتے آئے ہیں کہ کراچی میں کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں بارودی مواد بنتاہو، سب کچھ باہر سے ہورہاہے ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں