عراق حملے پر کوئی ندامت نہیں ، فیصلہ درست تھا: ٹونی بلیئر

عراق حملے پر کوئی ندامت نہیں ، فیصلہ درست تھا: ٹونی بلیئر
عراق حملے پر کوئی ندامت نہیں ، فیصلہ درست تھا: ٹونی بلیئر

  



لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئرنے کہاکہ عراق پر حملے کے فیصلے پر کوئی ندامت نہیں ، فیصلہ بالکل درست تھا۔ عراق جنگ سے پیدا ہونے والی خراب صورتحال پر مقدمے کی سماعت کے بعد دیئے گئے ایک انٹرویو میں ٹونی بلیئر نے قراردیاہے کہ عراق پر جارحیت کا فیصلہ بالکل درست تھا،مجھے عراق جنگ کے فیصلے پر کسی قسم کی ندامت نہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ ممکنہ نتائج کے حصول میں ناکامی کے باوجود اگر ہم عراق میں صدام حسین کو سربراہ مملکت چھوڑ دیتے تو حالت اس سے بد تر ہوجاتے جس حالت میں ہم عراق کو چھوڑ کر آئے تھے۔ ان کاکہناتھا کہا کہ شام کے حالات اس وقت عراق کے مقابلے میں زیادہ گھمبیرہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...