میکسیکو میں آتش بازی کے سامان سے بھرے ٹرک میں دھماکے ، 13افراد ہلاک

میکسیکو میں آتش بازی کے سامان سے بھرے ٹرک میں دھماکے ، 13افراد ہلاک
میکسیکو میں آتش بازی کے سامان سے بھرے ٹرک میں دھماکے ، 13افراد ہلاک

  



میکسیکوسٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) میکسیکو میں آتش بازی کے سامان سے لدے ٹرک میں دھماکے سے 13 افراد ہلاک اور 150سے زائد زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وسطی میکسیکو کے گاو¿ں میں مذہبی تہوار پر آتش بازی کا مظاہرہ جاری تھا، اس دوران آگ کا ایک شعلہ ٹرک میں بھرے آتش بازی کے سامان پر جا گرا جس کے باعث دھماکے شروع ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکام کا کہنا ہے حادثے کی جگہ 200 سے زائد افراد موجود تھے جن میں سے 13 ہلاک ہوگئے ۔زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزید : بین الاقوامی