وینزویلا کے آنجہانی صدر ہوگو شاویز ملٹری میوزیم میں سپرد خاک
کیراکس (مانیٹرنگ ڈیسک) وینزویلا کے آنجہانی صدر ہوگو شاویز کو ملٹری میوزیم میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ وینزویلا کے سابق صدر ہوگو شاویز کے جسد خاکی کو دارالحکومت کیراکس کے ملٹری میوزیم میں سپرد خاک دیا گیا۔ملٹری میوزیم میں منتقلی کے دوران کیراکس کی گلیوں میں ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ان کے ہزاروں مداح موجود تھے۔اس موقع پر وینزویلا کے قائم مقام صدر نکولس مدورو بھی موجود تھے۔