نگران حکومت کے معاملے پر اختلافات ، بلوچستان کے چھ وزراءمستعفی

نگران حکومت کے معاملے پر اختلافات ، بلوچستان کے چھ وزراءمستعفی
نگران حکومت کے معاملے پر اختلافات ، بلوچستان کے چھ وزراءمستعفی

  



کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے بلوچستان کے چھ وزراءنے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ لشکری رئیسانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثناءاللہ زہری نے کہاکہ حکومت نگران حکومت کے معاملے پر مک مکا پر تلی ہوئی ہے ، ن لیگ شفاف انتخابات کو یقینی بنائے گی، یہ سیاست نہیں چلنے دیں گے ، نہیں چاہتے کہ پرویز مشرف کے حواریوں کو دوبارہ بلوچستان پر مسلط کریں ۔ زہری کاکہناتھاکہ اپنی وزارتوں سے علیحدگی اور اپوزیشن بنچون میں بیٹھنے کا اعلان کرتے ہیں ۔ مستعفی ہونیوالے وزراءمیں ، ثناءاللہ زہری ، اسماعیل گجر ، طاہر محمود ، عبدالخالق ، محمد خان اورراحیلہ درانی شامل ہیں ۔

مزید : قومی


loading...