قومی اسمبلی کی مدت آج بارہ بجے ختم ہو گی:خورشیدشاہ

قومی اسمبلی کی مدت آج بارہ بجے ختم ہو گی:خورشیدشاہ
 قومی اسمبلی کی مدت آج بارہ بجے ختم ہو گی:خورشیدشاہ

  



 اسلام آباد ( ما نیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا کہ قومی اسمبلی کی مدت رات بارہ بجے ختم ہو رہی ہے ۔ میڈیا سے گفتگوکرتے وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید شاہ نے کہاکہ آج چاروں وزرائے اعلیٰ وزیر اعظم سے ملاقات کریں گئے جس میں صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی کا الیکشن ایک ہی دن کروانے کی کوشش کی جائے گی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کے پانچ سال آپ لوگوں کے سامنے ہیں ۔ ہم نے پانچ سال بہت اچھے گزارے ہیں ۔ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبہ پر ہر ایک نے واہ واہ کی ہے ۔ 

مزید : اسلام آباد