حکومت نے نگران وزیراعظم کیلئے اپوزیشن کے نام مسترد کردیئے ، معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائے جانے کا امکان

حکومت نے نگران وزیراعظم کیلئے اپوزیشن کے نام مسترد کردیئے ، معاملہ ...
حکومت نے نگران وزیراعظم کیلئے اپوزیشن کے نام مسترد کردیئے ، معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائے جانے کا امکان

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے اپوزیشن کی طرف سے دیئے گئے دونوں نام مسترد کردیئے ہیں جس کے بعد نگران وزیراعظم کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائے جانے کا امکان ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی طرف سے دیئے گئے ناصر اسلم زاہد اور رسول پلیجو پر تحفظات ہیں ، ایاز پلیجو پیپلزپارٹی کیخلاف اتحاد بنائے ہوئے ہیں جبکہ ناصراسلم زاہد کے بہنوئی کے قتل کا مقدمہ زرداری کیخلاف بنایاگیاہے ۔اُن کاکہناتھاکہ نگران وزیراعظم کے تقرر کا فیصلہ سیاسی قوتوں کا ہوناچاہیے ، ابھی مذاکرات ہورہے ہیں ، نام واپس لیے اور مزید دیئے جاسکتے ہیں ، توقع ہے کہ نواز شریف تحمل کا مظاہرہ کریں گے ۔ اُنہوں نے اپوزیشن لیڈر کے اعتراضات کو عجیب قراردیتے ہوئے کہاکہ حکومت نے ابھی کوئی نام واپس نہیں لیا ۔واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے بھیجے گئے تینوں نام اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن پہلے ہی مسترد کرچکی ہے اور آئینی طورپر دونوں جماعتوں کے پارلیمنٹ میں موجود نمائندوں کے عدم اتفاق پر نگران وزیراعظم کے تقرر کا فیصلہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس بھجوایاجاناہے ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں