اسدخان برطرف، چند گھنٹوں کی مہمان حکومت نے طاہر شمشاد کو ایم ڈی نیسپاک تعینات کردیا

اسدخان برطرف، چند گھنٹوں کی مہمان حکومت نے طاہر شمشاد کو ایم ڈی نیسپاک ...
اسدخان برطرف، چند گھنٹوں کی مہمان حکومت نے طاہر شمشاد کو ایم ڈی نیسپاک تعینات کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت پانی وبجلی نے حکومت کے آخری روز نیسپاک کے ایم ڈی اسدخان کو برطرف کرکے طاہر شمشاد کو نیا ایم ڈی تعینات کردیاہے ۔نجی چینل کے ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ نیسپاک کے ایم ڈی اسد خان کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی سفارشات پر عہدے سے ہٹایاگیاہے ۔ پی اے سی نے قراردیاتھاکہ اسدخان کی تقرری خلاف قانون ہے ، کسی پروفیشنل انجینئر کو ایم ڈی لگایاجاسکتاہے ۔ چند گھنٹوں کی مہمان وزارت پانی و بجلی نے اسدخان کو برطرف کرتے ہوئے طاہرشمشاد کو نیا ایم ڈی تعینات کردیاہے ۔

مزید :

اسلام آباد -