بلوچستان میں سیاسی نگران سیٹ اپ سے حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے :بزنجو

بلوچستان میں سیاسی نگران سیٹ اپ سے حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے :بزنجو
بلوچستان میں سیاسی نگران سیٹ اپ سے حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے :بزنجو

  



 اسلام آباد(ما نیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں وزیراعلیٰ سمیت نگران سیٹ اپ غیرسیاسی اور غیر جانبدار ہونا چاہئے اگر سیاسی اور جانبدار نگران سیٹ اپ لایاگیا تو اس سے صوبے کے پہلے سے خراب حالات مزید خراب ہوجائیں گے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے میر حاصل بزنجونے کہا بلوچستان میں کسی سیاسی جماعت سے نگران وزیراعلیٰ کو لانے کی باتیں کی جارہی ہیں اگر کسی جماعت سے نگران وزیراعلیٰ لایا گیا تو وہ ہمارے لئے ناقابل قبول ہوگا اور اس سے آئندہ عام انتخابات متنازعہ ہوجائیں گے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر وزیراعلیٰ کسی سیاسی جماعت سے لایاگیا تواس کی بھرپور مخالفت کی جائے گی۔ 

مزید : اسلام آباد


loading...