اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ : پاکستان اور کوریا کا میچ ٹائی ہوگیا، قومی ٹیم واپسی کیلئے تیار

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ : پاکستان اور کوریا کا میچ ٹائی ہوگیا، قومی ٹیم واپسی ...
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ : پاکستان اور کوریا کا میچ ٹائی ہوگیا، قومی ٹیم واپسی کیلئے تیار

  

ایپوہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا کوریا سے میچ ٹائی ہوگیاہے جس کے بعد پاکستان کی تیسری پوزیشن کا میچ کھیلنے کی امید ختم ہوگئی ہے ۔ملائشیا میں جاری ایونٹ کے پہلے ہاف میں پاکستان نے ایک گول کرکے بہتری حاصل کی تو جلد ہی کوریانے ایک گول کرکے میچ برابر کردیا ۔ دوسرے ہاف میں بھی یہی صورتحال رہی اور بالآخر میچ ٹائی ہوگیا۔ پاکستان ایونٹ کے پانچ میچ کھیلا جس میں ایک جیتا، دوہارا اور دومیچ برابر کیے ۔تیسری پوزیشن کے میچ میں شرکت کیلئے پاکستان کو کوریاکیخلاف میچ جیتنا لازمی تھا۔

مزید : کھیل