حکومت جاتے ہوئے گھر کا صفایا جھاڑو سے کرناچاہتی ہے، آخری دن دفاترمیں جمعہ بازار لگاہے: شیخ رشید

حکومت جاتے ہوئے گھر کا صفایا جھاڑو سے کرناچاہتی ہے، آخری دن دفاترمیں جمعہ ...

پانچ سال بھوک ختم نہیں ہوئی ، آخری منٹ تک فائلیں اور سمریاں نکالیں گے: سربراہ عوامی مسلم لیگ

حکومت جاتے ہوئے گھر کا صفایا جھاڑو سے کرناچاہتی ہے، آخری دن دفاترمیں جمعہ بازار لگاہے: شیخ رشید

  



راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ حکومت ایسی چور ہے جو جاتے ہوئے گھر کا صفایا جھاڑو دے کر کرناچاہتے ہیں ، آخری منٹ تک دامادوں کی بھرتیوں اور فائلوں کی سمریاں نکالیں گے ، جمعہ بازار لگاہواہے ، تاریخ میں پہلی مرتبہ بیوروکریٹس نے بھی ”سطو“پی رکھاہے ، عوام سے جمہوریت ہی بہترین ”انتقام“ ہے۔ وفاقی حکومت کی طرف سے ہفتے کی چھٹی منسوخ کیے جانے اور دھڑا دھڑا رکی ہوئی فائلیں نکالنے اور اپنوں کو نوازنے کیلئے مبینہ طورپر ہونیوالے دفتری کام پر اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ جمہوریت کے نام پر نقاب پوش آگئے ہیں جن کی لوٹ مار پانچ سال تک ختم نہیں ہوئی اور یہ آخری منٹ تک لگے رہے ہیں جیسے جمعہ بازار لگاہواہے ۔ اُنہوں نے کہاکہ جمہوریت بہترین انتقام ہے ، یہ آخری پل تک انتقام لیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہاکہ دھاندلی ہورہی ہے ، پچھلی تاریخوں میں چیک اور نوکریوں کے احکامات جاری کیے جارہے ہیں ، کبھی چھٹی والے سیکریٹریٹ نہیں کھلے ، فائلیں اِدھر سے اُدھر کرنے اور دامادوں کی بھرتیوں کاکام جاری ہے تاکہ کوئی رہ نہ جائے ۔

مزید : راولپنڈی


loading...