مسلم لیگ ن کا نگران وزیراعظم کیلئے دیئے گئے دونوں ناموں پر ڈٹے رہنے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کا نگران وزیراعظم کیلئے دیئے گئے دونوں ناموں پر ڈٹے رہنے کا فیصلہ
مسلم لیگ ن کا نگران وزیراعظم کیلئے دیئے گئے دونوں ناموں پر ڈٹے رہنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن نے نگران وزیراعظم کیلئے دیئے گئے دونوں ناصراسلم زاہد اوررسول بخش پلیجو کے نام پر ڈٹے رہنے کا فیصلہ کرلیاہے ۔ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجاب ہاﺅس میں پارٹی رہنماﺅں سے مشاورت کی اور اُنہیں وزیراعظم سے ہونیوالی ملاقات کے بارے میں اعتماد میں لیا۔ اجلاس کے دوران بیرون ملک موجود مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف سے رابطہ کیا گیا جنہوں نے اپوزیشن کی طرف سے دیئے گئے دونوں ناموں پر ڈٹے رہنے کی ہدایت کردی ۔ اجلا س میں چوہدری نثار ، راجہ ظفرالحق ، اسحاق ڈار ، رانا ثناءاللہ اور رانا مشہود سمیت دیگر قائد ین شریک تھے ۔

مزید :

لاہور -