موجودہ سیاسی انتشار سے جے یوآئی کاکوئی تعلق نہیں : مولانافضل الرحمان

موجودہ سیاسی انتشار سے جے یوآئی کاکوئی تعلق نہیں : مولانافضل الرحمان
موجودہ سیاسی انتشار سے جے یوآئی کاکوئی تعلق نہیں : مولانافضل الرحمان

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے عبوری حکومت کے قیام کے لیے ہونیوالی بھاگ دوڑ سے لاتعلقی کا اظہارکردیا تاہم میاں شہباز شریف نے مولانافضل الرحمان سے رابطہ کرلیاہے ۔ مولانافضل الرحمان کاکہناتھا کہ موجودہ سیاسی انتشار سے جے یوآئی کا کوئی تعلق نہیں ، ن لیگ نے جسٹس ریٹائرڈ شاکراللہ جان کا نام واپس لینے کے لیے اُن سے کوئی مشاورت نہیں کی ، اپنے تحفظات سے ن لیگ کو آگاہ کردیاہے ۔ن لیگ کے وزیراطلاعات سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہاکہ اسحاق ڈار اور راجہ ظفرالحق جلد ملاقات کرکے مولانافضل الرحمان کے تحفظات دورکریں گے ۔

مزید : اسلام آباد


loading...