الیکشن کمیشن اور سیاسی نمائندوں کے درمیان ہونیوالی ملاقات منسوخ

الیکشن کمیشن اور سیاسی نمائندوں کے درمیان ہونیوالی ملاقات منسوخ
الیکشن کمیشن اور سیاسی نمائندوں کے درمیان ہونیوالی ملاقات منسوخ

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن کی 18مارچ کو سیاستدانوں سے ہونیوالی ملاقات منسوخ ہوگئی ہے ۔ وزارت قانون نے الیکشن کمیشن کو جوابی خط لکھاہے جس میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ 18مارچ کو فاروق ایچ نائیک وفاقی وزیرقانون نہیں ہوں گے کیونکہ اسمبلی کی مدت ختم ہوگئی ہے،وہ عام سیاستدان اور پاکستانی ہوں گے ، وزارت قانون کا اُن سے کوئی تعلق نہیں ہوگا ۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیرقانون کی خواہش پر سیاستدانوں سے ملاقات کیلئے18مارچ کا وقت دیاتھا۔

مزید : اسلام آباد


loading...