وزیر اعظم سے پنجاب اسمبلی 19مارچ کو تحلیل کرنے پر اتفاق نہیں ہوا:شہباز شریف

وزیر اعظم سے پنجاب اسمبلی 19مارچ کو تحلیل کرنے پر اتفاق نہیں ہوا:شہباز شریف
وزیر اعظم سے پنجاب اسمبلی 19مارچ کو تحلیل کرنے پر اتفاق نہیں ہوا:شہباز شریف

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سے ملاقات میں 19مارچ کو پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے پر اتفاق نہیںہوا ہے۔پنجاب اسمبلی تحلیل ہو نے کی تاریخ8اپریل ہے ۔ وزیر اعظم کو واضح کیا ہے کہ پنجا ب اسمبلی تحلیل کرنے کامعاملہ نوازشریف اور پارٹی لیڈرشپ سے مشاورت کے بعد ہوگا۔پر یس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک میں ایک ہی دن میں انتخابات کرانے کی خواہ ہے ۔آئندہ انتحابات ملکی تاریخ کے اہم انتخابات ثابت ہو نگے اس لیے پیپلز پارٹی سے مطالبہ ہے کہ من پسند ع نگران سیٹ اپ کے بجا ئے اچھی شہرت والے نام سامنے لائے جائیں جن پر با آسانی اتفاق ممکن ہو۔ انہوںنے وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کو نگران سیٹ لانے کے لیے مبارکباد پیش کی ۔

مزید : لاہور