الیکشن کمیشن نے وزارت خزانہ کو ترقیاتی فنڈز کے اجراءکی منظوری دے دی

الیکشن کمیشن نے وزارت خزانہ کو ترقیاتی فنڈز کے اجراءکی منظوری دے دی
الیکشن کمیشن نے وزارت خزانہ کو ترقیاتی فنڈز کے اجراءکی منظوری دے دی

  



اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے ترقیاتی فنڈز روکنے کے مراسلے میں ترامیم کر کے وزارت خزانہ کو ترقیاتی کاموںکے لیے فنڈز کے اجراکی منظوری دے دی ۔ الیکشن کمیشن نے وزارت خزانہ کوخط ارسال کیا جس میں کہا گیاہے کہ وزارت خزانہ ترقیاتی کاموںکے لیے فنڈز جاری کر سکتی ہے اور وزیر اعظم کے صوابدیدی اختیارات کے تحت بھی فنڈز جاری ہو سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ایکنک کے منظور کردہ فنڈز بھی جاری ہو سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خزانہ سلیم مانڈ ویوالا کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے ترقیاتی منصوبوں پر 39ارب روپے خرچ کیے۔انتخابات کا 43فیصد خرچہ وفاق ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس اور بجلی چوری میںملک کے بڑے نام شامی ہیں ،اگر نیب بجلی کے100ارب روپے جمع کروا دے تو دس ارب انعام دیں گے۔ 

مزید : قومی


loading...