نگران وزیر اعظم کیلئے ن لیگ کے ناموں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں :فض الرحمان

نگران وزیر اعظم کیلئے ن لیگ کے ناموں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں :فض الرحمان
نگران وزیر اعظم کیلئے ن لیگ کے ناموں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں :فض الرحمان

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نگران ویر اعظم کے لئے مسلم لیگ ن کی جانب سے دئے گئے ناموں سے لا تعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔ ورکرز کنونشن سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کی جماعت نے جسٹس ناصر اسلم زاہد کے نام پر اس لئے اتفاق کیا تھا کہ مسلم لیگ ن کو ان پر اعتماد تھا لیکن جسٹس شاکر اللہ جان کو وہ خود بھی جانتے تھے اس لئے ان کی خواہش تھی کہ جسٹس شاکر اللہ جان کو نگران وزارت عظمیٰ کے امید واروں میں ترجیح دی جائے لیکن مسلم لیگ ن نے جسٹس شاکر اللہ جان کا نام ان کی مشاورت کے بغیر ہی واپس لے لیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف پر فون کر کے واضح کر دیا ہے کہ اب نگران وزیر اعظم کیلئے مسلم لیگ ن لیگ جانب سے دئے گئے ناموں سے جمیعت علمائے اسلام ف کا کوئی تعلق نہیں ہو گا۔ 

مزید : قومی


loading...