مادرِ وطن کیلئے قربانیاں دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں : کیانی

مادرِ وطن کیلئے قربانیاں دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں : کیانی
مادرِ وطن کیلئے قربانیاں دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں : کیانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ مادر وطن کےلئے اپنی جان اور اہم اعضا کی قربانی سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں ہوسکتی۔ مسلح افواج کے معذور افراد کی بحالی کے ادارے میں تیسرے سالانہ سپورٹس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ افراد بھی اپنی ہمت لگن سے معاشرے میں دوبارہ ایک مفید شہری بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جنگ کے دوران اپنے اعضا کی قربانی دینے والے ان ہیروز کی کی جرات و ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر ادارے سے علاج کے بعد معمول کی زندگی گزارنے والے ان افسروں اور جوانوں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا۔ قبل ازیں انسٹی ٹیوٹ پہنچنے پر سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل اظہر رشید اور میجر جنرل اختر وحید نے ان کا استقبال کیا۔

مزید :

قومی -