ایف بی آئی شہریوں کا دیٹا حاصل نہیں کر سکتی : امریکی عدالت

ایف بی آئی شہریوں کا دیٹا حاصل نہیں کر سکتی : امریکی عدالت
 ایف بی آئی شہریوں کا دیٹا حاصل نہیں کر سکتی : امریکی عدالت

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی عدالت نے ایف بی آئی کی جانب سے شہریوں کے فون ڈیٹا حاصل کرنے کے عمل کو غیرقانونی قراردے دیا۔امریکی ریاست سان فرانسسکو کی ایک عدالت نے امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی کو فون کمپنیوں سے صارفین کا ڈیٹا حاصل کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے ایف بی آئی کو احکامات جاری کئے ہیں کہ وہ شہریوں کی ذاتی معلومات کو حاصل کرنے کا اختیار نہیں رکھتی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت یہ ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے کہ ڈیٹا قومی سلامتی کےلئے ضروری ہے تاہم ایف بی آئی کی جانب سے اعداد و شمار کا مطالبہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔واضح رہے کہ نائن الیون کے واقعے کے بعد ایف بی آئی کو”امریکی پیٹریاٹ ایکٹ“ کے تحت یہ اختیارات حاصل ہوگئے تھے کہ وہ موبائل کمپنیوں اورشہریوں سے ان کا فون ڈیٹا حاصل کرسکے۔

مزید : بین الاقوامی