کراچی میں بھائی ،بھائی کو لڑانے کی کوشش جاری ہے : فاروق ستار

کراچی میں بھائی ،بھائی کو لڑانے کی کوشش جاری ہے : فاروق ستار
 کراچی میں بھائی ،بھائی کو لڑانے کی کوشش جاری ہے : فاروق ستار

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ عوامی شراکتی جمہوریت کے قیام سے کراچی سمیت ملک بھر کو ترقی کی جانب گامزن کیا جاسکتا ہے ۔ بفرزون میں افضاءکرکٹ سٹیڈیم کے افتتاح کے موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی تیزی سے ترقی کرنے والا شہر ہے اور یہاں بلدیاتی نظام قائم ہونا چاہئے۔ انہوں نے ملک میں جاری بد امنی کی لہر پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد کراچی سمیت پورے ملک کی معیشت تباہ کرنا چاہتے ہیں، شہرمیں بھائی کو بھائی سے لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

مزید : کراچی


loading...