پورٹ قاسم کو بنڈل اور بڈو جزائر پر حتمی معاہدے سے روک دیا گیا

پورٹ قاسم کو بنڈل اور بڈو جزائر پر حتمی معاہدے سے روک دیا گیا
پورٹ قاسم کو بنڈل اور بڈو جزائر پر حتمی معاہدے سے روک دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے پورٹ قاسم کو بنڈل اور بڈو جزائر پر حتمی معاہدے سے روک دیا۔ نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پورٹ قاسم " تجاویز کی درخواست" کے برخلاف پورٹ قاسم جزائر کے حوالے سے کسی حتمی معاہدے سے گریز کرے، ابتدائی بات چیت کی مکمل تفصیلات سے نیب سندھ کو آگاہ کیا جائے جبکہ ماہرین کی کمیٹی بنا کر بات چیت کی تفصیلات کا جائزہ لیا جائے۔ دوسری طرف چیئرمین بحریہ ٹاﺅن ملک ریاض نے بتایا کہ کوئی اور ادارہ بھی ابتدائی معاملات کی چھان بین چاہے تو بحریہ ٹاﺅن اس کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ 30 سے 35 ارب ڈالر منصوبے کی شفافیت یقینی بنانا چاہتے ہیں۔ ملک ریاض کے مطابق بحریہ ٹاﺅن کے خصوصی نمائندے نے نیب کو ابتدائی بات چیت کی تفصیلات جمع کرادیں۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشیااور دبئی سمیت مختلف جگہوں پر تعمیرات کے باعث ترقی ہوئی لہٰذا ان کی کوشش ہے کہ پاکستان میں بھی ترقی کا انقلاب آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی لینڈ سٹی میں ماہی گیروں کیلئے جیٹی بنانے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔

مزید :

قومی -