بلوچستا ن اسمبلی19مارچ کو توڑ دی جائے گی : رئیسانی

بلوچستا ن اسمبلی19مارچ کو توڑ دی جائے گی : رئیسانی
 بلوچستا ن اسمبلی19مارچ کو توڑ دی جائے گی : رئیسانی

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ 19 مارچ کو بلوچستا ن اسمبلی توڑ دی جائے گی۔ شہباز شریف سمیت تمام وزرائے اعلیٰ نے 19 مارچ کو اسمبلیوں کی تحلیل پر اصولی اتفاق کیا مگر شہباز شریف نے پارٹی سے مشاورت کا وقت بھی مانگا۔ جیو نیو ز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں چاروں صوبوں میں ایک ہی دن انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی 19 مارچ کو تحلیل کر دی جائے گی اور وہ اس ضمن میں سمری گورنر کو 19مارچ کو ہی بھیج دیں گے۔ اسلم رئیسانی نے کہا کہ آج بھی اس بات پر قائم ہوں کہ میری حکومت ختم ہونے کی بڑی وجہ ریکوڈک تھی۔ اسلم رئیسانی نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ بلوچستان حکومت شہباز شریف کی وجہ سے بحال کی گئی ہے۔

مزید : اسلام آباد


loading...